Qanooni Dastavez Naveesi (قانونی دستاویز نویسی)

800.00

پیش لفظ
سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں قومی زبان کے نفاذ کی راہ ہموار کرنے کے لیے اب تک مقتدرہ کی طرف سے خاصا مواد شائع کیا جا چکا ہے قومی شعور رکھنے والے حلقوں میں جس کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ زیر نظر کتاب قانونی دستاویز نویسی اصول اور نمونے اسی سلسلہ اشاعت کی ایک کڑی ہے جس کا تعلق قانون، عدالت اور ہماری روزمرہ کی زندگی سے ہے۔
اس کتاب کو جناب محمد عطاء اللہ خان نے بڑی محنت اور توجہ سے مرتب کیا ہے جس میں کوشش کی گئی ہے کہ دستاویز نویسی سے متعلق ہر قسم کے نمونے یک جا کر دیے جائیں ۔ اس کے لیے صرف دستیاب مصادر ہی سے استفادہ نہیں کیا گیا ہے بلکہ کاوش کرکے ایسے نمو نے بھی فراہم کیےگئے ہیں جو مقداروں کتابوں میں نہیں ملتے، جیسے حق تصنیف ، تقررئ ملازم ، رسیدات وصولیابی وغیرہ. اس طرح وثائق اور دستاویزات کے سینکڑوں نمو نے اس مجموعے میں شامل ہو گئے ہیں اور اس کتاب کا سب سے بڑا امتیازی وصف اس کی یہی جامعیت ہے ۔ اس کا ایک اور مابہ الامتیاز یہ ہے کہ اس کی زبان اور اسلوب عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق سہل اور عام فہم ہے ۔ ایک عام آدمی جو معمولی نوشت و خواند سے واقف ہو اس کتاب کی مرد سے چھٹی بڑی ہرقسم کی دستاویز خود تیار کر سکتا ہے۔
اس کتاب میں محض نمونے جمع کرنے پر اکتفا نہیں کیا گیا ہے بلکہ ہر قسم کے نمونوں کے ساتھ رائج الوقت قانون کی ایسی بنیادی و اصولی باتیں بھی درج کر دی گئی ہیں جن سے دستاویز کی حدود متعین ہوتی ہیں اور مختلف قسم کی دستاویزات کا باہمی فرق واضح ہوتا ہے۔ عملی نمونہ جات درج کرنے سے پہلے دستاویز کی تعریف دستاویز کی اقسام، دستاویز کے اجزائے ترکیبی، دستاویز کی زبان کے علاوہ دستاویز نویسی کافن، دستاویز نویسی کی تاریخ جیسے نکات پر نظری حبثیں شامل کرنے سے کتاب کی حیثیت علمی ہو گئی ہے اور وہ محض مجموعہؑ نمونہ جات نہیں رہی۔
زبان کے ساتھ اصطلاحات کو بھی سہل بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور مزید سہولت کے لیے انگریزی اصطلاحات بھی ساتھ ساتھ دے دی گئی ہیں۔
دستاویز نویسی کے موضوع پر یہ کتاب یقیناً اس نوع کی دوسری کتابوں سے بے نیاز کر دے گی اور زیریں عدالتوں کی ضرورت کو بطریق احسن پورا کرے گی جہاں کارروائی عام طور پر اُردو میں ہوتی ہے ۔ یہ کتاب عام پیک کے علاوہ دکلاء ، وثیقہ نویسوں اور قانون کے طلبا کے لیے یکساں کار آمد ہوگی، خصوصیت سے اس کا پہلا حصہ جو نظری مباحث پر مشتمل ہے طلبا ہی کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر لکھا گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ کتاب عدالتی لٹریچر میں ایک مفید اضافہ ثابت ہوگی ۔ وزارت قانون کے افسر ترجمہ محمدمعین الدین خان نے اس کی نظر ثانی کی ہے جو موجب طمانیت ہے۔

ڈاکٹر جمیل جالبی

SKU: 200 Category: Tags: , , Product ID: 5214

Description

“Qanooni Dastavez Naveesi” is a comprehensive and practical guide that sheds light on the importance of legal documents and the principles governing their drafting. This book is particularly valuable for those involved in preparing or studying legal documents, such as law students, lawyers, and individuals dealing with legal matters.

In the foreword, the author explains that documents are an essential part of any civilized society, as they provide a solid foundation for determining rights and responsibilities. Written documentation holds significant value in legal matters, offering clarity and acting as a basis for justice and resolution of disputes.

The book is divided into two parts:

  • The first part discusses the fundamentals and principles of drafting legal documents, making it especially useful for law students.
  • The second part presents practical examples of various types of legal documents. These examples come with detailed explanations, covering the relevant laws, stamp duties, and registration information associated with each type.

All the examples in the book are hypothetical, designed to provide readers with hands-on training, without referencing any real individuals or institutions. The list of document templates is arranged alphabetically for ease of reference.

The book draws extensively from legal dictionaries and commonly used official terminology, presenting all important aspects of document drafting in a clear, concise, and practical manner. Special attention is given to ensuring that the language used in documents is simple, easy to understand, and free from unnecessary complexities.

“Qanooni Dastavez Naveesi” stands out as an excellent guide, addressing the modern needs of document drafting and offering a unique resource for anyone involved in legal writing.

Additional information

Language

Urdu

Author

Dr. Muhammad Ataullah Khan

Publisher

Pakistan Academy of Letters

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Qanooni Dastavez Naveesi (قانونی دستاویز نویسی)”

Your email address will not be published. Required fields are marked *